نئی دہلی، 6 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) تیل کی قیمتوں میں کٹوتی جاری ہے۔ منگل کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ دلی میں پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسے کی تخفیف کی گئی ہے۔
اس کے مطابق دلی میں اب پٹرول کی قیمت 78.42 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.07 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 83.92 روپئے فی لیٹر ہے۔ یہاں، پٹرول میں 14 پیسے اور ڈیزل میں 10 پیسے کم کئے گئے ہیں۔ منگل کو ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 76.57 روپے فی لیٹر ہے۔
بتا دیں کہ تیل کی قیمت میں پچھلے 20 دنوں سے جاری تخفیف کی وجہ سے لوگوں کو قدرے راحت ملی ہے۔ تاہم، اس تخفیف سے عام آدمی کی جیب پر پڑنے والا بوجھ کم نہیں ہونے والا ہے۔ کیونکہ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب بھی 80 روپے ہے۔ جبکہ ڈیزل 74 روپئے فی لیٹر کے آس پاس ہے۔